سا پالو(نیوزڈیسک ) برازیل کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے پھیلاو سے قریبی 30 شہروں کیلئے خطرہ بڑھ گیا، حکومت نے الرٹ جاری کر دیا، جنگل کی آگ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی کابینہ تشکیل دیدی ، کابینہ نے برازیل کے 30 شہروں کو الرٹ کر دیا۔ آتشزدگی کے شعلوں سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک درجن شاہراہوں پر دھوئیں کی وجہ سے ٹریفک متاثر
دارالحکومت سا پالو سرمئی دھند میں ڈوبا ہوا ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور کم نمی کی وجہ سے ریاست میں آگ مزید پھیل رہی ہے۔ مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز اروپس شہر کے ایک صنعتی پلانٹ میں آگ بجھانے کے دوران دو ملازمین ہلاک ہو گئے تھے۔
حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات میں لگی آگ ہوا کے جھونکے سے تیزی سے پھیل سکتی ہے، جس سے قدرتی نباتات کا بڑا حصہ تباہ ہو سکتا ہے۔ گورنر ٹارسیو ڈی فریٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت 30 شہروں کو آگ لگنے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور ہم صورتحال پر قابو پانے اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروز اتوار 25 اگست 2024 سونے کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے


