Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

34 سال قبل 20 روپے رشوت لینے والے سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم

بمبئی (نیوزڈیسک) بھارتی ریاست بہار کی ایک عدالت نے 1990 میں سہارسہ ریلوے اسٹیشن پر سبزی خریدنے والی خاتون سے مبینہ طور پر 20 روپے رشوت لینے کے الزام میں سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری کا حکم دیدیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 6 مئی 1990 کو پیش آیا جب پولیس کانسٹیبل سریش پرساد سنگھ سہارسہ ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر تھاجس نے مہیش کھنٹ کی رہنے والی سیتا دیوی کو اس وقت روکا جب وہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر سبزیوں کا ٹوکرا لے جا رہی تھی۔

مذکورہ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر خاتون سے سبزیوں کا ٹوکرا لے جانے کے عوض 20 روپے ادائیگی بطور رشوت دی وصول کی تھی ۔ لیکن اس دوران وہاں موجود ریلوے اسٹیشن انچارج نے کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑ ا اور گرفتار کروایا۔

پولیس کانسٹیبل کوضمانت بھی مل گئی تھی لیکن کیس چل رہا تھا، مگر 1999 سے وہ عدالت کی جانب سے بلانے پر غیر حاضر رہا جس کے بعد اس کے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیئے گئے تھےجس کے بعد گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے گئے لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔

حال ہی میں صورتحال نے ایک نیا موڑ لیا جب سریش پرساد سنگھ کے سروس ریکارڈز کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس نے اپنا جھوٹا پتہ فراہم کیا تھا جبکہ اس کی اصل رہائش دوسرے گاؤں کی ہے۔جس کے بعد اب خصوصی عدالت کے جج نے بہار پولیس کو سابق کانسٹیبل کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور جلد از جلد ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں