واشنگٹن، برلن(نیوزڈیسک) ایران کی جانب سے روس کو یوکرائن کیخلاف استعمال کیلئے مختصر فاصلے تک ما ر کرنیوالے بیلسٹک میزائل منتقلی پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نےایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتوں کے انتباہات کے بعد پہلی بار روس پر بیلسٹک میزائل بھیجنے کا باضابطہ طور پر الزام لگایا۔امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یہ اعلان لندن کے دورے کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
بلنکن نے کہا “روس کو اب ان بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ موصول ہوئی جوممکنہ طور پر یوکرین کےخلاف روس نے استعمال کرنے ہیں۔ایرانی میزائلوں کی فراہمی روس کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنے ہتھیاروں کا زیادہ سے زیادہ اہداف کیلئے استعمال کر سکے جو فرنٹ لائن سے آگے ہیں۔
فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی حکومتوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے میزائلوں کی مبینہ منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے “ایران اور روس دونوں کی طرف سے بڑھاوا” اور “یورپی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ” قرار دیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میںآج 11 ستمبر بروز بدھ سونے کی قیمت میںبڑی کمی کا سامنا


