نئی دہلی (ویب ڈیسک )شادی سے قبل ہر لڑکی کا یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ اس کا ہونیوالا شوہر ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دے اور اس کی ضروریاتِ زندگی کا خیال رکھے۔
مگر ایک خاتون نے شادی سے قبل ایسے شوہر کا مطالبہ کر دیا جس نے سوشل میڈیا پر بحث جھیڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر کی اپنے مستقبل کے شوہر سے مطالبے کی ایک طویل فہرست سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
خاتون کے اپنے مستقبل کے پارٹنر سے طویل ڈیمانڈز کی پروفائل شونی کپور نامی بھارتی ایکس صارف نے شئیر کی۔
Her qualities and salary 🤡
Expected husbands qualities and salary🗿🗿 pic.twitter.com/NGgJvVvN9l— ShoneeKapoor (@ShoneeKapoor) September 10, 2024
پروفائل کے مطابق وہ اپنے دوسرے شوہر سے کم از کم 30 لاکھ روپے سالانہ کمائی کا مطالبہ کرتی ہیں، شوہر ایک بڑے گھر کا مالک ہو جہاں خاتون کے والدین بھی ان کے ہمراہ رہ سکیں۔
خاتون نے اپنے دوسرے شوہر کی اعلیٰ تعلیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا سے ایم بی اے کرنے والے اور سافٹ ویئر انجینئر پارٹنر کی تلاش میں ہیں۔
مذکورہ خاتون نے پروفائل میں یہ بھی لکھا کہ انہیں لگژری ہوٹلوں قیام کرنا بہت پسند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ گھر کے کام کاج میں دلچسپی نہیں لیتیں اور اپنے ہونے والے شوہر سے توقع رکھتی ہیں کہ وہ کام کرنے کے لیے باورچی اور نوکرانی کی خدمات حاصل کریں۔
پروفائل کی طویل فہرست پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس کی کبھی شادی ہی نہیں ہوئی، حالانکہ وہ خود ایک طلاق یافتہ ہے۔
مزیدپڑھیں :پنکج ترپاٹھی ’قالین بھیا‘ کے کردار سے آؤٹ؟ نیا ’اکھنڈانند‘ کون ہوگا؟

