Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

ہیوسٹن ،تیز رفتار کارکی ٹکر سے طالبہ دانیا ظہیر زخمی، ملزم فرار

ہوسٹن(نیوزڈیسک)امریکی شہر ہیوسٹنروڈ پرتیز رفتار کار سوار نے پاکستانی طالبہ دانیہ ظہیرکو ٹکرماردی جس سے پاکستانی طالبہ شدید زخمی ہوگئی۔دانیہ ظہیر کے مطابق تیز رفتار کار میں سوار ایک شخص نے انہیں اس وقت ٹکر مار دی جب وہ اپنی یونیورسٹی سے گھر جا رہی تھیں۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ شخص اسے مارنے کے بعد ہی بھاگ گیا۔دانیہ ظہیر کو متعدد زخم آئے ہیں اور ان کی آج ہیوسٹن میں بڑی سرجری کی جائے گی۔

ہیوسٹن میں پاکستانی کونسلر نے پاکستانی طالبہ دانیہ ظہیر کی ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور پاکستانی سفارتخانے کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں