Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

فلوریڈا میں فائرنگ ، سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بال بال بچ گئے

فلوریڈا(نیوزڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار پھر فائرنگ ۔ فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب پیش آیا تاہم واقعے میں سابق صدر مکمل طور پر محفوظ رہے۔

امریکی میڈیا کیمطابق ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک 2 افراد کے درمیان جھگڑا ہوا ،ر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کا نشانہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں تھے تاہم سیکرٹ سروس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف پہنچ گئیں ، تحقیقات شروع کردیں،

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر رواں سال جولائی میں بھی پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔
شاہ عبداللہ نے امریکی تعلیم یافتہ ٹیکنوکریٹ کو اردن کا وزیراعظم مقرر کر دیا

یہ بھی پڑھیں