Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ٹرمپ پر حملے کی کوشش کرنیوالا شخص کون تھا؟ابھی جانیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے مشتبہ شخص ریان ویزلی روتھ کو حراست میں لے لیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گالف کورس میں جب سابق صدر کھیل میں مصروف تھے تو مسلح شخص کو ان کی جانب بندوق تانتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس دوران وہاں موجود ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اس مشتبہ حملہ آور پر فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا تاہم کچھ ہی دور جانے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت ہوائی ریاست کے 58 سالہ رائن ویزلی روتھ کے طور پر ہوئی ہے، جس کے ایکس، فیس بک اور لنکڈ ان پر رائن روتھ کے نام سے اکاؤنٹس موجود ہیں۔

تاہم فیس بک اور ایکس پروفائلز تک عوامی رسائی کو فائرنگ کے چند گھنٹے بعد ہٹا دیا گیاتھا۔

روتھ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے پرجوش حامی تھے ۔

مزید پڑھیں:گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر، یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجرا

یہ بھی پڑھیں