Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

تاج محل کو ’’پاک‘‘ کرنے کیلئے ہندو انتہا پسندوں کا نیا ڈرامہ

آگرہ(ویب ڈیسک ) آگرہ پولیس نے ایک ایسے ہندو انتہا پسند کو عین موقع پر روکا جو اپنے تئیں تاج محل کو ’’پاک‘‘ کرنے کے لیے گنگا جل اور گائے کا گوبر لے کر آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داخلی دروازے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انتہا پسند کو روک دیا۔

ہندو انتہا پسند کا مضحکہ خیز دعویٰ تھا کہ وہ تاج محل ہندو مندر ہے، گائے کا گوبر لانے والے شخص کے روکے جانے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

دراصل چند دن قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک سیاح کو تاریخی مقبرے کے احاطے کے اندر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ گنگا جل لے کر آنے والے ہندو کا کہنا تھا کہ اس حرکت سے تاج محل کی بے حرمتی ہوئی ہے اور اسے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ پر حملے کی کوشش کرنیوالا شخص کون تھا؟ابھی جانیے

 

یہ بھی پڑھیں