Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بنگلہ دیش ، مندروں کی مورتیاں توڑنے والا کون؟سنجیت بسواس گرفتار

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی پولیس نے ضلع بھنگا کے فرید پور میں 2 مندروں کی مورتیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد عبدالجلیل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 45 سالہ سنجیت بسواس کےنام سے ہوئی ہے، جو بھارت کے مغربی بنگال کے ضلع نادی سے تعلق رکھتا ہے

مندر کی انتظامیہ اور پچایورں نے مورتیوں کو نقصان پہنچنے کے واقعہ پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی تھی۔
تحقیقات کے دوران حکام کو وقوعہ کے قریب دو افراد ملے، ایک مندر کے سامنے اور دوسرا اس کے ساتھ والی زمین پر پڑا ہوا تھا۔

مقامی افراد نے ان میں سے ایک کی شناخت شناسا بزرگ کے طور پر کی تاہم جب پوچھ گچھ کی گئی تو دوسرے شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی جس سے شک پیدا ہوا۔
مقامی پولیس اسٹیشن میں مزید پوچھ گچھ پراس نے بنگلہ اور ہندی میں بات کی اور آخر کار یہ تسلیم کیا کہ وہ بھارتی شہری ہے۔

مزید پڑھیں:اراکان اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستیں، نیب کا بڑا فیصلہ؟؟

یہ بھی پڑھیں