Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

زمین پر خلائی مخلوق کی آمد، تیسری جنگ عظیم ،خوفناک پیشگوئیاں

واشنگٹن (ویب ڈیسک)کئی لوگوں کو بظاہر یہ بات شاید مذاق معلوم ہو لیکن ایک ٹک ٹاکر کا دعویٰ ہے کہ وہ ٹائم ٹریولر ہے جو انسانوں کو رواں برس رونما ہونے والے 5 چونکا دینے والے واقعات سے خبردار کرنے سال 2671 سے آیا ہے۔

ٹک ٹاک پر Eno Alaric نامی اس ٹک ٹاکر کا یوزرنیم  ہے، جہاں اس کے 9 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پیشگوئیاں پوسٹ کرتا رہتا ہے۔

اس سے قبل وہ ایک ویڈیو میں زمین پر خلائی مخلوق کی آمد، جڑواں سیاروں کی زمین سے ٹکر اور تیسری عالمی جنگ کے آغاز کے بارے میں بھی خبردار کر چکا ہے۔

پہلی پیشگوئی آسٹریلیا میں دیوقامت زرافوں اور دوسرے بڑے جانوروں کی دریافت کے بارے میں ہے۔

دوسری پیشگوئی یہ کی کہ 23 اکتوبر کو سورج ایک مختلف قسم کی توانائی خارج کرے گا جس سے انسانوں کو اپنی موت اور بقا کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔

تیسری پیشگوئی یہ ہے کہ ایک معروف آنجہانی موسیقار، جسے دنیا مردہ سمجھتی ہے، وہ 25 اکتوبر کو دوبارہ منظر عام پر آئے گا۔

چوتھی اور پانچویں پیشگوئی اس ٹک ٹاکر نے جن آخری 2 واقعات کی پیشگوئی کی ہے وہ سب سے زیادہ تباہ کن اور تشویشناک ہیں۔

پانچویں پیشگوئی کے مطابق رواں برس 12 نومبر کو انٹارکٹیکا میں برف کے نیچے دبی ہوئی ایک عجیب و غریب نوادرات دریافت ہوگی جس میں سے ایک پراسرار بیماری پھوٹے گی جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل جائے گی اور اس کا کوئی علاج نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان اغواء

یہ بھی پڑھیں