Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان اغواء

مظفرآباد(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما غلام محی الدین دیوان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیاہے۔

اے بی این نیوز کے مطابق صبا محی الدین نے اپنے شوہر کے اغوا کے سلسلے میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

صبا محی الدین نے کہا کہ میرےشوہر غلام محی الدین گزشتہ شب لاہور تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے، رات گئے تک واپس نہیں آئے اور صبح 5 بجے نامعلوم ٹیلی فون کال پر ان کی غلام محی الدین سے بات کرائی گئی۔

میرے شوہر کو پولیس نے اغوا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غلام محی الدین تمام مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

غلام محی الدین دیوان متعدد بار آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اور کشمیر کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:اراکان اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستیں، نیب کا بڑا فیصلہ؟؟

یہ بھی پڑھیں