Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بھارتی وزیراعظم مودی کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستانی حدود میں اُڑتا رہا؟سول ایوایشن کا اعتراف

کراچی (نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں اُڑتا رہا؟ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 46 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پونے6 بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے 6 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں اڑتے ہوئے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا سے بھارت واپسی پر پاکستانی فضائی حدود سے گزر رہے تھے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے بھارت واپس پہنچے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ امریکا میں مودی نے امریکی صدر بائیڈن کی سربراہی میں کواڈ لیڈر سمٹ میں شرکت کی،مودی نے اقوام متحدہ کے فیوچر سمٹ میں خطاب کیا اور کئی سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں