تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نے فرانسیسی صدر میکرون کی جناب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے کو توہین آمیز قرار دیدیا۔ میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فرانس کی سپورٹ ملے یا نہ ملے دونوں صورتوں میں ہم جیتیں گے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل اس وقت 7 محازوں پر لڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود فرانسیسی صدر اور دیگر مغربی لیڈرز کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی بات کی جارہی ہے جو شرمناک ہے۔
میانوالی پولیس کا جوابی وار،دہشتگرد پہاڑی علاقوں میں فرار ہوگئے

