Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

کراچی دھماکہ؛چین کا اپنے شہریوں کی ہلاکت پرشدید ردعمل، ہنگامی بنیاد پر انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کراچی میں دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر چین کا بھی شدید ردعمل سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق چین نے کراچی میں دہشتگردانہ حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سزا دے۔

چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‎ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

چینی سفارتخانے نے کہا کہ زخمیوں اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں، دونوں ممالک کے متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اپنے بیان میں سفارت خانے نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک قافلے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
جناح ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی

یہ بھی پڑھیں