Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو اسے خاک میں ملا دیں گے، ایرانی جنرل

ایران(نیوز ڈیسک)ایرانی فوج کے جنرل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ہم نے جس جگہ کو چاہا اسے نشانہ بنایا اور ہم جس جگہ کو چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں اور اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملا دیں گے۔پاسداران انقلاب کی زمینی کارروائیوں کے کمانڈر جنرل مرتضیٰ میران نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن ٹرو پرومس II‘ میں ہم نے دشمن پر حملہ کرنے کی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی حال میں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، ہماری انگلیاں ہر وقت ٹریگر پر ہیں تاکہ اگر دشمن چھوٹی سے چھوٹی غلطی بھی کرے تو ہم اسے خاک میں ملا دیں۔

ایرانی جنرل نے اسرائیلی دفاعی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئرن ڈوم، ڈیوڈز سلنگ اور ’ایرو‘ کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی مدد کو ہمہ وقت تیار ممالک کو ہم نے دکھا دیا ہے کہ وہ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہیں۔میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جس جگہ کو چاہا اسے نشانہ بنایا اور ہم جس جگہ کو چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔مرتضیٰ میران نے مزید کہا کہ ایک بہت اہم نکتہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک بار حملہ کریں گے تو ہم اس پر دس بار جوابی کارروائی کریں گے۔

ایک اور نکتہ یہ ہے کہ وہ ہم پر حملہ کریں گے تو جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنا ہو گا، جوابی کارروائی یقینی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بات دوبارہ دہراؤں گا کہ ہم جواب دیں گے اور خطرہ چاہے کتنی ہی سنگین نوعیت کا ہو، اس کا اسی شدت سے جواب دیں گے۔

شوہرنے پہلے بطور اداکارہ پسند کیا پھرشوبز چھوڑنے پر مجبور کیا تھا،سعدیہ امام کا اعتراف

یہ بھی پڑھیں