نیویارک(نیوزڈیسک)ترکش ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز دم توڑ گیا۔ طیارے کو نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکش ایئر لائن سئٹل سے استنبول جارہی تھی کہ اس دوران 59 سالہ پائلٹ ایلسیہن بے ہوش ہو گیا۔
ایئرلائن کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ طبی امداد دینے کے باوجود طیارے کے کیپٹن کو ہوش نہیں آیا۔ جس کے بعد کو پائلٹ نے کیپٹن کے فرائض انجام دیئے ، پرواز نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔
سیئٹل سے پرواز کے 8 گھنٹے بعد طیارہ نیویارک میں اترا۔ جاں بحق پائلٹ 2007 سے ترکش ایئرلائنز کے ساتھ منسلک تھا۔ترجمان کے مطابق پائلٹ نے 8 مارچ کو مکمل طبی معائنہ کروایا تھا جس میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔
ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کیلئے نیویارک سے ان کی منزل تک پہنچنے کے انتظامات کئے گئے ۔ پائلٹ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر پائلٹس کو ہر 12 ماہ بعد طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے۔ جبکہ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر 6 ماہ بعد اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تجدید کرانا ہوتی ہے۔
Turkish Airlines flight makes an emergency landing at New York’s JFK after the captain dies onboard, airline officials have said.
The 59-year-old pilot was identified as Ilcehin Pehlivan.
The Airbus A350-900 was heading from Seattle to Istanbul when it made the diversion.… pic.twitter.com/2TNsgm30Wo
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) October 9, 2024


