Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

شادی سے انکار پردلہن نے دولہا پرجنسی استحصال کاالزام لگادیا،مقدمہ درج

انوپ گڑھ(انٹرنیشنل‌ڈیسک) راجستھان کے ایک گاؤں میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن بارات کا انتظار کرتی رہی لیکن دولہا شادی سے انکار کر کے نہیں آیا۔ دلہن کے گھر والوں نے ہمت نہیں ہاری اور کچھ گاؤں والوں کے ساتھ دولہا کے گاؤں پہنچے، جہاں پنچایت بلائی گئی۔ تاہم، دولہے نے پنچایت میں بھی شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ اس کے بعد دلہن نے دولہا پر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔

متاثرہ دلہن نے پولیس کو بتایا کہ ان کی شادی 6 اکتوبر، اتوار کو طے تھی، اور پٹروڈا علاقے سے بارات آنی تھی۔ شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں، اور رشتہ دار شادی میں شرکت کے لیے پہنچ چکے تھے۔ دلہن مہندی لگائے بارات کا انتظار کر رہی تھی، لیکن بارات وقت پر نہ پہنچی۔ دلہن نے دولہا کو فون کیا تو دولہے نے صاف کہا کہ وہ بارات لے کر نہیں آئے گا۔ یہ سن کر دلہن اور اس کے گھر والوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔

متاثرہ نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ اکیلی رہتی ہے اور فروری 2022 میں انوپ گڑھ کے دادا پمارام میلے میں دولہے سے ملاقات ہوئی تھی، جہاں دونوں نے فون نمبرز کا تبادلہ کیا اور بات چیت شروع ہو گئی۔ 26 فروری کی رات دولہا اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا اور مجھے گھر کے قریب فون کر کے بلایا، پھر اپنے گھر لے جا کر زبردستی جنسی تعلق قائم کیا، جب کہ اس کا دوست باہر نگرانی کرتا رہا۔

متاثرہ کا مزید کہنا تھا کہ دولہا نے بار بار دھمکیاں دے کر جنسی زیادتی کی، جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہو گئی تھی۔ 21 ستمبر کو اس کا اسقاط حمل کرایا گیا۔ پولیس نے کیس کی تفتیش ڈی ایس پی امرجیت چاولہ کے حوالے کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں :جائیداد ضبط ، اشتہاری قرار دیدیا گیا

یہ بھی پڑھیں