ممبئی(نیوز ڈیسک)دنیا میں بہت سی شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبہ میں خوب محنت اور لگن سے نمایاں کارنامے سرانجام دے کر خاصی ترقی حاصل کی اور نام کمایا۔
یہ شخصیات چاہے اداکار ہوں، بزنس مین، سائنسدان یا پھر زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتی ہوں، اپنی منفرد خصوصیات اور شخصیت کے سبب انہوں نے کروڑوں دلوں پر راج کیا۔
لیکن اس کے باوجود وہ اپنے دل میں کسی ایسی شخص کی جگہ بنانے میں ناکام رہیں جن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی گزارتیں۔
یہاں ہم نے ایسی ہیں 10 بھارتی مشہور شخصیات کا ذکر کیا ہے جنہوں نے خوب دولت، شہرت اور کامیابی سمیٹی لیکن پھر بھی تنہائی کی زندگی گزار کر راہیء عدم ہوئے یا گزار رہے ہیں۔
لتا منگیشکر
بلبل ہندوستان کے نام سے جانی جانے والی گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی سریلی آواز کے سبب کئی دہائیوں تک لوگوں کے کانوں میں رس گھولا لیکن وہ اپنی زندگی میں محبت کا رس گھولنے میں ناکام رہیں۔

زندگی میں محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں لتا نے کہا تھا کہ ‘کچھ باتیں صرف دل کو ہی پتہ ہونی چاہئیں اور وہ ان باتوں کو صرف اپنے دل تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہیں‘۔
لتا 22 فروری 2022 کو کورونا وائرس کا شکار ہو کر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام
ایک انتہائی غریب مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولنے والے اے پی جے عبدالکلام نے اپنی ذہانت اور لگن نے نہ صرف بھارت کو ایٹی قوت بنایا بلکہ بھارت کے 11ویں صدر بھی بنے۔
سائنسی میدان میں مشغول ڈاکٹر عبدالکلام نے بھارت میں اسرو (Indian Space Research Organisation)جوائن کرلی تھی اور اپنے کام میں اتنا مشغول ہو گئے کہ شادی کرنا بھول گئے، کئی بار ان کی شادی کی تاریخ مقرر ہوئی لیکن یہ اپنی شادی پر نہ پہنچ سکے۔

1969 میں انہیں اسرو کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا جس پر وہ1979 تک فائض رہے، وہ کام میں اتنا محو رہتے تھے کہ ان دس برسوں میں انہوں نے صرف دو دن چھٹی کی، ایک بار والد کے انتقال پر اور دوسری بار ماں کے انتقال پر۔
83 برس کی عمر میں27 جولائی 2015ء بروز پیر شیلانگ میں ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گر پڑے، انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ دیا۔
رتن ٹاٹا
9 اکتوبر کو انتقال کر جانے والے بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا جہاں اپنی زندگی میں بے شمار دولت کمانے میں کامیاب رہے وہیں وہ زندگی بھر شادی اور اولاد کی نعمت سے محروم بھی رہے۔
ایک انٹرویو میں رتن ٹاٹا نے اعتراف کیا تھا کہ ‘کئی بار ایسا ہوا کہ میں نے بیوی یا خاندان نہ ہونے کی وجہ سے تنہائی محسوس کی، اور کبھی کبھی خاندان کے ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔’

انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں زندگی میں 4 مرتبہ محبت ہوئی اور ایک مرتبہ تو معاملہ شادی کے بالکل قریب ہی پہنچ گیا تھا لیکن امریکا سے بھارت واپس آجانے کے سبب یہ بیل منڈیر نہ چڑھی۔
جب رتن ٹاٹا سے پوچھا گیا کہ انہیں شادی سے کس چیز نے روکا، تو انہوں نے اس کی مختلف وجوہات بتائی تھیں، جن میں وقت کا مسئلہ اور ان کا کام میں ڈوبا رہنا شامل تھا۔
اٹل بہاری واجپائی
سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے اپنی زندگی میں بھارت کی سب سے طاقتور کرسی سنبھالی لیکن کبھی منڈپ میں بیٹھنا پسند نہیں کیا۔
1940 میںجب واجپائی عالم شباب پر تھے تو ان کے والدین ان کے لئے دلہن ڈھونڈنے لگے ، اس بات کی خبر جب انہیں ہوئی تو وہ کانپور میں اپنے دوست کےگھر بھاگ کر آگئے اور ایک کمرے میں خود کو تین دن کے لئے بند کر لیا تھا۔

دوستوں نے جب واجپائی سے دریافت کیا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں اور شادی کیوں کرنا نہیں چاہتے تو انہوں نے کہا کہ میں قوم کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کرنا چاہتا ہوں جس کے لئے شادی رکاوٹ بنے گی۔
اٹل بہاری واجپائی 16 اگست 2018 کو چل بسے تھے۔
سلمان خان
معروف بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنے ہم عصر اداکاروں کے برعکس اب تک سنگل لائف گزار رہے ہیں، ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ قوم بھی جاننا چاہتی ہے کہ بھائی کبھی شادی کریں گے یا نہیں۔
سابق مس ورلڈ، ایشوریا رائے، اور سابق مس انڈیا، سنگیتا بجلانی کے ساتھ تعلقات میں رہنے سے لے کر کترینہ کیف اور لولیا ونتور کو ڈیٹ کرنے تک ان کی گرل فرینڈز کی فہرست تو کافی لمبی ہے، تاہم بسلمان 56 سال کی عمر میں بھی خوشی سے غیر شادی شدہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے سنگل رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مجھے شادی کرنے یا گرل فرینڈ رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، مجھے اپنی سنگل حیثیت سے پیار ہے مجھے اس سے محبت ہے، آپ کو اندازہ نہیں کہ مجھے کتنا اچھا لگتا ہے’۔
راہول گاندھی
بھارت میں دو ایسے غیر شادی شدہ مرد ہیں جن کی مقبولیت آسمان کو چھوتی ہے اور ان سے وقتاً فوقتاً شادی کے بارے میں سوال کیے جاتے ہیں۔
ان میں سے ایک تو بالی وڈ کے سپرسٹار اور ’سلطان‘ سلمان خان ہیں جبکہ دوسرے کانگریس کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی ہیں۔

راہول گاندھی 53 سال کے ہو چکے ہیں لیکن اب بھی جب ان سے شادی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ ‘ہوجائے گی’۔
رواں برس بھارتی انتخابات کے دوران بھی راہول گاندھی کی شادی کے چرچے میڈیا میں کسی نہ کسی طریقے سے چھائے رہے راہل گاندھی سے اس سلسلے میں سوالات پوچھے گئے ہیں اور وہ ان کے ٹالنے والے جواب بھی دیتے رہے۔
تبو
بالی وڈ اداکارہ تبو ہمیشہ دقیانوسی تصورات کو توڑنے میں یقین رکھتی ہیں، غیر معمولی اداکارہ 50 سال کی عمر میں بھی خوشی سے غیر شادی شدہ ہیں۔
اگرچہ وہ اب تک شادی کے بندھن میں نہیں بندھیں لیکن ماضی میں وہ انڈسٹری کی کچھ نامور شخصیات کو ڈیٹ کرچکی ہیں۔

سنجے کپور، اور ساجد ناڈیاڈوالا سے لے کر اکینینی ناگرجن تک، کئی مردوں کو ڈیٹ کرنے کے بعد تبو نے اپنی محبت کا سبق کافی مشکل طریقے سے سیکھا ہے۔
اپنی غیر شادی شدہ زندگی کے بارے میں ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ سنگل ایک برا لفظ ہے، ہوسکتا ہے کہ ماضی میں سنگل ہونے کے ساتھ ایک بدنما داغ لگا ہوا ہو، لیکن اب نہیں۔ آپ کی خوشی آپ کے رشتے کی حیثیت سے ہٹ کر بھی بہت سی چیزوں سے آتی ہے لیکن ایک غلط ساتھی کا ساتھ، کسی بھی قسم کی تنہائی سے بدتر ہو سکتا ہے’۔
سشمیتا سین
سشمیتا سین، جو اپنی خوبصورتی اور چارمنگ پرنالٹی کے لیے مشہور ہیں، بالی وڈ کی سب سے پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔
اپنے شاندار کیریئر اور ذاتی زندگی کی لائم لائٹ میں ہونے کے باوجود، سشمیتا سین نے غیر شادی شدہ رہنے کا انتخاب کیا ہے۔

کئی برسوں کے دوران وہ اداکار رندیپ ہڈا اور ہدایت کار وکرم بھٹ سمیت مختلف افراد کے ساتھ منسلک رہی ہیں، لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنی آزادی اور انفرادیت کو برقرار رکھا۔
سشمیتا سین اس وقت اکیلی ماں بن گئی جب اس نے اپنی بیٹیوں، رینی اور علیسا کو گود لیا، چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، سشمیتا سین اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کے عزم سے لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔
مزیدپڑھیں :عمران ہاشمی کیساتھ ‘گرما گرمی’ پر ملیکہ شیراوت بول پڑیں


