Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

کورئیر کا روپ دھار کر ڈاکو بھارتی سائنسدان سے 2 کروڑ روپے لے اڑے

بھارت(نیوز ڈیسک)کورئیر ملازمین کا روپ دھار کر دو ڈاکوؤں نے سابق سائنسدان اور ان کی اہلیہ کو گھر کے اندر داخل ہو کر لوٹ لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دارالحکومت دہلی کے علاقے پرشانت وہار میں پیش آیا جب دو ڈاکوؤں نے بھارتی شہری کو کورئیر کمپنی کا ملازم ظاہر کیا، اور پھر گھر میں داخل ہو کر بندوق دکھا کر ان سے تقریباً 2 کروڑ روپے کی نقدی اور زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق پرشانت وہار کے رہائشی شیبو سنگھ اپنی اہلیہ نرملا کے ساتھ گھر پر موجود تھے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ گھر میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے شیبو اور اس کی بیوی نرملا کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ شیبو سنگھ کے مزاحمت کرنے پر ملزم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان ان کے گھر سے 2 کروڑ روپے کی نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق پولیس ٹیم نے متاثرین کے گھر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

دونوں زخمی میاں بیوی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری کیلیے کم از کم چھ پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
سعودی عرب میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

یہ بھی پڑھیں