Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

رشوت کا الزام ، سابق صدر پیرو الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رشوت لینے کے الزام میںپیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو پر برازیل کی تعمیراتی کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا ۔

الزام ثابت ہونے پر عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ الیجاندرو ٹولیڈو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ سابق صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے۔

واضح رہے الیجاندرو ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے دوران پیرو کے صدر رہے ہیں۔ یہ برازیل کے لاوا جاٹو کرپشن اسکینڈل سے متعلق پیرو کی پہلی ہائی پروفائل سزا ہے۔
آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں