Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

امریکی سفیر بھارتی گانے’’ توبہ توبہ‘‘ پرجھوم اٹھے ،ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے دیوالی کے موقع پر امریکی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے دوران مقبول ہندی گانے ’توبہ، توبہ‘ کی دھن پر رقص کیا۔ ان کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس نے بھارتی اور امریکی عوام میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔ گارسیٹی، جنہوں نے بھارت میں اپنی تعیناتی کے دوران مقامی ثقافت میں دلچسپی دکھائی ہے، اس رنگا رنگ تقریب میں بھارتی ثقافت کا بھرپور حصہ بنے اور وہاں موجود مہمانوں کے ساتھ مل کر دیوالی کی خوشیاں منائیں۔

سفیر گارسیٹی کے اس دلچسپ اور خوشگوار انداز نے لوگوں کو محظوظ کیا اور انہیں بھارتی روایات اور ثقافت کے مزید قریب ہونے کا اظہار بھی سمجھا جا رہا ہے۔


مزیدپڑھیں:سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی ویڈیو وائرل،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں