نئی دہلی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دلچسپ اور منفرد ویڈیوز دیکھنے کو تو ملتی ہی ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ایک انوکھی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکی نے عجیب و غریب لباس پہن رکھا ہے، جسے دیکھ کر شاید ہی کوئی اپنی ہنسی روک پائے۔ یہ ویڈیو دیوالی کے موقع پر خاص طور پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں لڑکی نے اپنے لباس کے لیے پٹاخے اور بموں کی مالا کا استعمال کیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے پٹاخوں اور بموں کے پیکٹس کو جوڑ کر ایک منفرد اسکرٹ اور ٹاپ تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کے ہیڈ بینڈ میں بھی پٹاخے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ بھوجپوری گانے “ناچے پر تو چھوری تورا رائفل کے نوک پر” پر خوشی سے ڈانس کرتی نظر آ رہی ہے۔
اس کے آس پاس کھڑے افراد بھی اس انوکھے انداز کو دیکھ کر اسے خوب چیئر کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، اور تبصروں میں لوگوں نے اس کے منفرد ڈانس اور “بم” والے انداز کو بھرپور سراہا۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا: “بس، کوئی ماچس نہ لگا دے!”
مزیدپڑھیں:سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی



