تل ابیب (نیوزڈیسک)لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میں اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی آمد سے چند منٹ قبل ڈرون حملہ ، اسرائیلی وزیراعظم نے علاقے کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا کے دورے کیلئے روانہ ہو چکے تھے، تاہم ان کے مقررہ مقام تک پہنچنے سے 20 منٹ قبل میٹولا میں ایک ڈرون پھٹ گیا۔حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی قصبے میٹولا میں فوجیوں سے ملاقات کیلئے طے شدہ اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔
وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ لبنان سے داغے گئے ڈرون نے ہفتے کے روز وسطی قصبے قیصریہ میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا، وہ حزب اللہ کی طرف سے انہیں “قتل” کرنے کی کوشش تھی۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب غزہ میں لڑائی جاری ہے، جہاں اس علاقے کے شمال میں دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی ایک وسیع کارروائی میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر،4نومبر2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟



