Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

وزیراعظم شہباز شریف باکو پہنچ گئے،عالمی رہنمائوں سے اہم امور پر ملاقاتیں متوقع

باکو(نیوز ڈیسک)ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے آذربائیجان میں کانفرنس آف دی پارٹیز کا اجلاس شروع ہوگیا، وزیراعظم شہبازشریف بھی “ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ” میں شرکت کیلئے ریاض سے باکو پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج اور کل باکو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کوپ 29 سمٹ سے خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 13 نومبر کو سمٹ سے خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیرِاعظم شہباز شریف یواین سیکریٹری کی جانب سے عالمی درجہ حرات پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے جبکہ آذربائیجان کے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

کوپ 29 میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِاعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کوپ 29 کے دوران پاکستان پویلین میں پاکستانی میزبانی میں کئی اعلیٰ سطح کی تقریبات اور گول میز مباحثے ہوں گے۔ترجمان کے مطابق اس دوران پاکستان تاریخی ذمہ داری مساوات اور متفرق ذمہ داری کے اصول اجاگر کرے گا۔

آن لائن ہراسانی کیس،خاتون صحافی کےساتھ کیا ہوا؟نیا سکینڈل سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں