Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ریاض میں فیشن شو اورعالمی گلوکاروں کی محفل سج گئی، گرینڈ فیشن شو کی ویڈیوز وائرل

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کی شاندار پرفارمنسز نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

یہ فیشن شو ریاض سیزن کے سالانہ تفریحی فیسٹیول کے دوران منعقد کیا گیا۔شو میں لبنانی ڈیزائنر کے تخلیق کردہ 300 سے زائد دیدہ زیب ملبوسات پیش کیے گئے۔

اختتامی تقریب میں ماڈلز نے ریمپ پر اپنے منفرد انداز میں واک کی ، جبکہ جینیفر لوپیز، سیلین ڈیون، نینسی اجرم، عمرو دیاب اور کیملا کابیلو جیسے معروف گلوکاروں نے اپنی سُریلی آوازوں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر اس گرینڈ فیشن شو وائرل ویڈیوزصارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں