لندن:برطانیہ بھر میںبرفباری سے روزمرہ کی زندگی کانظام درہم برہم، درجنوں سکول بند ،سڑکوں پر ٹریفک کا نظام معطل جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوگیا . برطانوی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ آرکٹک ہوا کا ماس جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ برفباری کے باعث دیہی علاقوں کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ شدید برفباری سے بجلی کی بندش بھی متوقع ہے۔
بی بی سی اور دی گارڈین کے مطابق، تقریباً 200 اسکول بند کر دیئے، جبکہ برف سے ڈھکی پٹریوں کی وجہ سے متعدد ٹرین خدمات تاخیر یا منسوخ ہونے سے مسافروں کو بڑے پیمانے پر مشکلات کا سامنا ہے محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے کئی علاقوں میں پانچ سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی ،پہاڑوں پر 20 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے
دریں اثنا، یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے موسم کا اپنا پہلا سرد موسم کا الرٹ جاری کیا، جس میں خبردار کیا گیا کہ انتہائی سر د اور منجمد حالات بزرگوں اور کمزور افراد کی صحت کیلئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔
امریکی حکومت کا20 بلین ڈالر سے زائدمالیتی گوگل کروم براؤزر فروخت کرنے کا اعلان

