Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات

امریکہ(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اورمحکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، ڈاکٹرعافیہ نے ملاقات میں بتایا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے۔

بھارتی مسافر بردار طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

یہ بھی پڑھیں