Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

نو مسلم آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر آج کابل میں انتقال کرگئے ، افغان حکومت کا اظہار افسوس

کابل(نیوزڈیسک) آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر آج کابل میں انتقال کر گئے وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انس حقانی نے بھی ٹوئٹ کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

افغانستان میں طالبان کی قید میں اسلام قبول اور کابل میں رہائش اختیارکرنبوالے 54 سالہ آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر انتقال کرگئے۔2019 میں امریکہ کے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹیموتھی ویکس کو طالبان نے انس حقانی سمیت 3 قیدیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا تھا۔

طالبان قید میں اسلام قبول کرنے کے بعد ٹیموتھی ویکس نے اپنا نام جبرائیل عمر رکھا تھا۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 2022 میں جبرائیل عمر کابل آگئے تھے اور انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
چاڈ : صدارتی محل پر مسلح دہشتگردووں کا حملہ، حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں