امن کے نوبیل انعام 2025 کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانس سمیت 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ سال 2025 کے امن کے نوبیل انعام کے لئے دنیا بھر سے 344 نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں 244 افراد اور 94 ادارے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوبیل امن انعام کے لئے جن لوگوں کو نامزد کیا گیا ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانس سمیت نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ بھی شامل ہیں۔
نوبیل قوانین کے مطابق نامزد افراد کے نام 50 سال تک خفیہ رکھے جاتے ہیں لیکن کچھ نامزد کنندگان اپنے امیدواروں کے نام ظاہر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نوبیل انعام سوئیڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنہوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لئے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے۔
سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کئے گئے تھے۔
