اوٹاوا(نیوز ڈیسک) سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے۔
جسٹن ٹروڈو کی کرسی اُٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اپنی کُرسی خریدنے کی روایت موجود ہے۔

خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے بھی بطور وزیرِ اعظم 9 سال اپنے استعمال میں رہنے والی کُرسی خرید کر حاصل کی ہے۔
مزیدپڑھیں:نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرادیا