Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے خبر رساں ادارے کے ملازمین کی برطرفیاں شروع

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے ملازمین کی برطرفیاں شروع کردیں۔

خبرایجنسی کے مطابق وائس آف امریکا (VOA) کے سیکڑوں کانٹریکٹ ملازمین کو برطرفیوں کی ای میلز موصول ہوگئی ہیں جس میں مدت ملازمت 31 مارچ سے ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر برطرف ملازمین وائس آف امریکا کی غیر انگریزی سروسز میں کام کر رہے تھے۔

اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں وائس آف امریکا اور 6 دوسری سرکاری خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ کم کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ وائس آف امریکا دنیا کی 40 زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے۔

حکومت پنجاب کا منفرد”آغوش“پروگرام: کمسن بچوں کی ماؤں، حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں