Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں لاکھوں فرزندان اسلام نے عیدکی نماز ادا کی

جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سیمت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اور یمن میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نمازعیدالفطراداکردی گئی۔

کویت، ترکیہ اور افغانستان میں بھی آج عید منائی جارہی ہے ۔ ایران، عمان، بھارت اور بنگلادیش میں عیدالفطر پیر کو ہوگی ۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا۔ عید الفطر اکتیس مارچ بروز پیر ہوگی۔
امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی عیدالفطرآج منائی جائے گی۔ مسلم سوسائٹی آف جرسی نے باضابطہ اعلان کردیا۔ یورپ کے کچھ حصوں میں آج جبکہ کچھ میں پیرکو عید منائی جائے گی۔ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے سرکاری بیڑے میں شامل لگژری لیموزین پھٹ گئی

یہ بھی پڑھیں