Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

کالج میں دوران تقریر 20 سالہ طالبہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سےسٹیج پر گر پڑی ، ویڈیووائرل

مہاراشٹرا(نیوزڈیسک)بھارت،کالج میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے20 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹرا کے شہر دھاراشیو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 20 سالہ کالج کی طالبہ ورشا ایک تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ جس میں دیکھا گیا کہ طالبہ اسٹیج پر مراٹھی زبان میں تقریر کر رہی تھیں۔ درمیان میں، وہ اور وہاں موجود لوگ ہنسنے لگتے ہیں، مگر کچھ دیر بعد اس کی آواز سست پڑنے لگتی ہے اور وہ اسٹیج پر گر جاتی ہے۔ اس پر وہاں موجود کچھ افراد فوراً اس کی مدد کے لیے دوڑتے ہیں۔

طالبہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔

ورشا کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ورشا کی 8 سال کی عمر میں دل کی سرجری ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد وہ کسی قسم کی بیماری یا علاج کی محتاج نہیں رہی تھی۔

کالج انتظامیہ نے طالبہ کی اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کالج میں ایک دن کے سوگ اور تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

انٹارکٹیکا کا مہنگا ترین دورہ ،، ایرانی صدر نے اپنے نائب کو برطرف کر دیا

یہ بھی پڑھیں