Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایرانی بندرگاہ پر مزید دھماکے، ہلاکتیں 25 ہوگئیں، زخمیوں کی تعداد800 سے زائد تک جاپہنچی

ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا بندر عباس کی شاہد راجئی پورٹ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 800 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایران کے صوبے ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال حتمی طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔

ایرانی حکام کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکا ممکنہ طور پر کیمیکل کے گودام میں ہوا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایران کے جنوبی شہر بندرعباس کی اہم بندرگاہ پر مزید دھماکے ہوئے، کل سے اب تک دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی، جب کہ 750 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایران میں بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ مریضوں کو جن کو مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے، انہیں آج رات تہران منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب بندرعباس کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عوام کے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

رجائی بندرگاہ پر نئے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات رائی بندرگاہ پر ایک بڑی آگ جلتی رہی اور جیسے ہی شعلے دوسرے کنٹینرز تک پھیلے، علاقے میں نئے دھماکے سنے گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے مطابق بندرگاہ کے احاطے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رجائی بندرگاہ کے گودی اور کنٹینر یارڈ میں لگی آگ اب بھی بڑی اور وسیع ہے۔

پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس فورسز نے شاہد رجائی بندرگاہ کے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس میں بندرگاہ کی تنصیبات اور ملحقہ کسٹم عمارتیں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے سیکیورٹی گارڈز اور کسٹم پروٹیکشن اہلکاروں کو بھی ان علاقوں تک رسائی دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

ایران انٹرنیشنل کو ملنے والی ویڈیوز کے مطابق بندرعباس شہر کی شاہد رجائی بندرگاہ پر نئے دھماکے ہوئے ہیں، رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کی فورسز گاڑیوں کے مالکان کو شاہد رجائی بندرگاہ اور کسٹم تنصیبات کے محدود رسائی والے پارکنگ علاقوں میں کھڑی اپنی گاڑیوں کو بازیافت کرنے سے روک رہی ہیں۔

بندر عباس شہر میں، یہاں تک کہ بندرگاہ سے دور مشرقی اضلاع میں بھی، فضائی آلودگی کی سطح اتنی زیادہ ہے کہ رہائشی بڑے پیمانے پر جلنے کی بو کی اطلاع دے رہے ہیں۔

دھوئیں کے رنگ سے میزائل ایندھن کیمیکل کی نشاندہی
دفاعی اور سلامتی کے تجزیہ کار فرزن ندیمی نے ’ایران انٹرنیشنل‘ کو بتایا کہ بندر عباس میں رجائی بندرگاہ پر ہونے والے پہلے دھماکے کے دھوئیں کے رنگ سے بڑی مقدار میں سوڈیم کی موجودگی کا اشارہ ملتا ہے۔

ندیمی کا کہنا تھا کہ ’پہلے دھماکے کے دھوئیں کا رنگ مکمل طور پر پیلا ہے، جو دھماکے میں بڑی مقدار میں سوڈیم کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔‘

سوڈیم، سوڈیم پرکلوریٹ پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والا اہم مواد ہے، وہی کیمیکل جو اس سال فروری اور مارچ میں بندر عباس میں اتارا گیا تھا، چین سے درآمد کیا جانے والا یہ کیمیکل امونیم کلورائیڈ کے ساتھ ملا کر امونیم پرکلوریٹ تیار کرتا ہے، جو ٹھوس میزائل ایندھن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے ایران کے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے روز ایران کی رجائی بندرگاہ پر جو دھماکا ہوا وہ میزائلوں کے لیے ٹھوس ایندھن کا ایک اہم جزو سوڈیم پرکلوریٹ تھا۔

بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، اٹاری میں فصلوں کی کٹائی کیلیے عوام کو دو دن کی مہلت

یہ بھی پڑھیں