Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

سیزفائر کے باوجود ایک بار پھر24 بھارتی ایئرپورٹ بند،444 پروازیں منسوخ، نریندرا مودی پریشان

بمبئی (اوصاف نیوز) جنگی بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال نہ ہو سکا، بھارتی ایئرپورٹس دوبارہ بند کردیئےجبکہ444 پروازیں منسوخ کردیں۔جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نےبھی گھر سے نکلنا چھوڑ دیا، عوام اور اپنے ممبران اسمبلی کا سامنا کرنے سے گریزاں ہیں ،

نجی ٹی وی کے مطابق بعض ائیرپورٹس سے طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں، امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور، چندی گڑھ،کاشان گڑھ، راجکوٹ اور ہیراسر ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔

امرتسر ائیر پورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پاکستانی شہروں سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی 4 پروازیں منسوخ، 7 دن سے فلائی بگ ایئر کا ایک وکنگ طیارہ موجود ہے۔

کاندھلا، جام نگر اور کیشود سے بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، پور بند، راج کوٹ ائیرپورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی ہدایت پر 32 ایئرپورٹس کی بندش کا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی بھارت پر تاریخی برتری مسلمہ حقیقت ہے ، عالمی جریدہ دی نیشنل انٹرسٹ کا اعتراف

یہ بھی پڑھیں