سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرسرکاری اور نجی اداروں میں 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے،تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی،معمول کا کام پیر 9 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔
سعودی عرب میں عید قرباں 6 جون کو منائی جائے گی،خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی اسٹاک مارکیٹ میں چھ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
موریطانیہ حج پرواز حادثہ اور 210 عازمین حج کی شہادت؟ حقیقت سامنے آگئی


