ابوظہبی (نیوز ڈیسک)طالبان کے افغانستان میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے افغان شہریوں کو اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی مرحلہ وار واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل 10 جولائی سے شروع ہو چکا ہے۔
ان افغانوں میں سے اکثر کو طالبان حکومت کے قیام کے بعد امریکی حکومت کی درخواست پر عارضی طور پر پناہ دی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ سے زیادہ افغان شہری مختلف معاہدوں اور انسانی بنیادوں پر متحدہ عرب امارات منتقل کیے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، ایران اور دیگر ممالک نے بھی ان افغان شہریوں کو اب سیکیورٹی رسک کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی واپسی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان افغان شہریوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ اُن کے بقول ’میں انہیں بچانے کی کوشش کروں گا اور اس کے لیے میں نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے۔‘
مزیدپڑھیں:کم عمر صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی، سینیٹ میں بل پیش
