Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دلہن کی ایسی حرکت کے دولہا سمیت سسرالیوں کے پاؤں تلے زمین نکل گئی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ہونے والی شادیوں پر اکثر ایسے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جس میں دلہن یا دولہا اس رشتہ سے راضی نہیں ہوتے یا پھر لالچ میں آکر اپنی سے بڑی عمر کی خاتون یا مرد سے شادی کی جاتی ہے جس پر بعد میں سوا پچھتاوے کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا، ایک ایسا ہی واقعہ جے پور کے علاقے کوٹ کھوڑا میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ شخص کے شادی کے 2 ہفتے بعد خواب چکنا چور ہوگئے، خوبصورت لڑکی سے شادی کا لالچ مہنگا پڑگیا، دلہن شادی کے 2 ہفتے بعد لاکھوں روپےنقدی اور زیورات چرا کر غائب ہوگئی۔

42 سالہ دلہے کی جس شخص نے شادی کروائی اُس نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی کی رہنے والی پریتی نامی لڑکی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور کوئی اس سے شادی کو تیار نہیں۔

اس رشتے کے لئے شادی کروانے والے شخص نے دلہے سے 3.6 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جو مبینہ طور پر شادی کے اخراجات اور لڑکی کے اہل خانہ کی مالی مدد کے لیے تھا۔

5 جولائی 2025 کو شادی کی تقریب ہوئی اور پریتی اپنے سسرال میں رہنے آگئی۔ ابتدائی دنوں میں وہ ایک مثالی بہو کے روپ میں سب کے ساتھ گھل مل گئی۔ لیکن یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا۔

شادی کے 13 دن بعد 18 جولائی 2025 کی صبح پریتی کے والدین اور کچھ دیگر لوگ اچانک سسرال پہنچے۔ انہوں نے خود کو ایک این جی او کے ممبر ظاہر کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا اور رقم کا مطالبہ کیا۔ اس افراتفری کے دوران پریتی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر کی الماری سے 63 ہزار روپے نقد اور قیمتی سونے کے زیورات چوری کرکے اپنے ساتھیوں کے حوالے کردئیے۔ اس کے بعد وہ سب کے ساتھ فرار ہوگئی۔

جب متاثرہ کے گھر والوں کو اس فراڈ کا علم ہوا تو ہوش اڑ گئے، پریتی نے بعد میں فون پر رابطہ کرکے مزید رقم کا مطالبہ کیا اور نہ دینے کی صورت میں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی۔

اس دھوکہ دہی سے تنگ آکر متاثرہ نے کوٹ کھوڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔ کوٹ کھوڑا کے ایس ایچ او بھرت لال کے مطابق، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور پریتی سمیت اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:کیا پرانی دوستی اب بھی برقرار ہے؟ عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے تعلق پر خاموشی توڑ دی

یہ بھی پڑھیں