لندن (اوصاف نیوز)سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں بیٹوں کو امریکا سے واپس لندن بلا لیا گیا ہے تاکہ انہیں ان خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قریبی عزیزوں، خصوصاً ان کی بہنوں کی جانب سے لاحق ہو سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کے ایسے ذرائع جنہیں جمائما گولڈ اسمتھ سے ذاتی شناسائی ہے، انہوں نے ہی انہیں مطلع کیا کہ پاکستانی ریاستی اداروں سے زیادہ خطرہ دراصل خان کی قریبی رشتہ دار خواتین سے ہو سکتا ہے، جنہوں نے کبھی جمائما کو اپنی بھابھی کے طور پر قبول نہیں کیا، نہ ہی ان کے بچوں سے کسی جذباتی تعلق کا مظاہرہ کیا۔
ادھر تحریک انصاف کی قیادت، خصوصاً امریکا میں پارٹی دھڑوں کو اس بات پر شدید مایوسی ہوئی ہے کہ قاسم اور سلیمان کے حالیہ دورۂ امریکا کو وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کی توقع کی جا رہی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی نے اپنی رہائی کے لئے جس تحریک کو پانچ اگست تک نقطہ عروج پر لے جانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شروع ہونے کے امکان سے بھی محروم ہورہی ہے، ان لوگوں نے قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے بے پناہ توقعات وابستہ کر رکھی تھیں اب وہ سخت بددلی کا شکار ہوگئے ہیں۔ْ
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور دوسرے مرکزی عہدیداروں کے بیانات سے صاف طور پر ظاہر ہونے لگا ہے کہ وہ سخت دلبرداشتہ ہیں انہیں اس خوف نے ہراساں کردیا ہے کہ ان کے وفاقی ا ور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی بڑی تعداد ہفتے عشرے میں گرفتار کرلی جائے گی۔
بھارتی ریاست راجھستان میں سرکاری سکول کی چھت گرگئی، سات طلبا ہلاک، 26 زخمی


