Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

یمنی حوثیوں کا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

یمن(اوصاف نیوز)یمنی حوثیوں نے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے کہا کہ اسرائیل پورٹس کے ساتھ ڈیل کرنے والی کسی بھی کمپنی کے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری کال نہ ماننے والی شپنگ کمپنیوں پر حملہ کیا جائے گا چاہے ان کی منزل کہیں بھی ہو۔

رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے دوسرے گروپ نے بھی جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ ان تمام کمپنیوں کے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:شمال مشرقی کانگو میں اے ڈی ایف کے باغیوں کا حملہ، 35 سے زائد افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں