Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

فلسطین: غذائی قلت سے ہلاکتوں میں خوفناک اضافہ،،تعداد133تک پہنچ گئی،عالمی تنظیموں کی امداد کی اپیل

غزہ(اوصاف نیوز)غزہ میں غذائی قلت سے مزید 6 فلسطینی دم توڑ گئے، بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد 87 بچوں سمیت 133 ہو گئی۔ عالمی ادارہ خوراک کے مطابق 5 لاکھ افراد قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔عالمی تنظیموں کی امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے 100 ٹرک امداد جمع کرنے کی اجازت دی ہے۔ مہینوں کی ناکہ بندی کے باعث یومیہ کم از کم 500 ٹرک امداد کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی آپریشن میں وقفے کے اعلان کے باوجود بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 34 امداد کے متلاشی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے تباہ حال خان یونس اور بیت ہنون کے مناظر جاری کر دیئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے ریلیف مل گیا، سزا معطل

یہ بھی پڑھیں