اسلام آباد(اوصاف نیوز)بنگلہ دیش میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانی پرچموں کی بہار، طلب میں بے حد اضافہ ہوگیا.۔ 14 اگست کے قریب آتے ہی مقامی بازاروں اور آن لائن سٹورز پر سبز ہلالی پرچموں کی خرید و فروخت میں بے حد تیزی آئی ہے۔ اس دوران پاکستانی پرچموں کی مانگ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر بھی خاصی بحث چھڑ گئی ہے۔
اشفاق حسن لکھتے ہیں کہ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں 14 اگست کی مناسبت سے پاکستانی پرچموں کی مانگ سے ہندوستان میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہم ایک ہیں۔
ڈھاکہ بنگلہ دیش میں 14 اگست کی مناسبت سے پاکستانی پرچموں کی مانگ- ہندوستان میں صفِ ماتم بچھ گئی
ھم ایک ھیں۔#pakistanBungladesh pic.twitter.com/VIB3bz1QTt— Ashfaq Hassan (@BrigAshfaqHasan) August 4, 2025
سعدیہ خالد نے لکھا بھارت ہار گیا، پچاس سال میں پہلی بار بنگلہ دیش میں پاکستان کا یوم آزادی پوری دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ بنگلہ دیشی بازاروں میں پاکستانی جھنڈوں کا کاروبار اس وقت عروج پر ہے۔
بھارت ہار گیا ، مکتی باہنی ہار گئی!
پچاس سال میں پہلی بار بنگلہ دیش میں پاکستان کا یوم آزادی پوری دھوم دھام سے منایا جائے گا ۔بنگلہ دیشی بازاروں میں پاکستانی جھنڈے جھنڈیوں کا کاروبار عروج پر❤️ pic.twitter.com/YdMD3xHBqi
— Sadia Khalid (@SadiasOfficial) August 4, 2025
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ ڈھاکا ہے جہاں یوم پاکستان 14 اگست کے لئے پاکستانی پرچم بیچے جا رہے ہیں۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ دو بچھڑے بھائیوں کو وقتی طور پہ تو ایک دوسرے کے خلاف کیا جا سکتا ہے لیکن وہ زیادہ دیر ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے۔ 71 میں دو قومی نظریے کو دفن کرنے والی اندرا گاندھی آج دیکھ رہی ہو گی کہ دو قومی نظریہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ واپس آ چکا ہے۔ اور اسے ختم کرنے کے دعوی دار آج خود قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔
یہ پاکستان ہے۔
لیکن ٹھہرئے نہیں یہ پاکستان نہیں بلکہ یہ تو ڈھاکہ ہے۔ جہاں یوم پاکستان 14 اگست کے لئے پاکستانی پرچم بیچے جا رہے ہیں۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ دو بچھڑے بھائیوں کو وقتی طور پہ تو ایک دوسرے کے خلاف کیا جا سکتا ہے لیکن وہ زیادہ دیر ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے۔ 71 میں… pic.twitter.com/5l34xmyETl
— Barrister Usman Cheema (@barristerCheema) August 4, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستانی پرچم ایران میں لہرائے، اب قومی پرچم بنگلہ دیش میں رنگ بکھیر رہے ہیں۔ بھارت کو جلن تو ہورہی ہوگی، حسینہ واجد کا دور ختم شد۔ پاکستان سے محبت کا دور شروع۔
پہلے پاکستانی پرچم ایران میں لہرائے،
اب قومی پرچم بنگلہ دیش میں رنگ بکھیر رہے ہیں۔ 14 اگست "پاکستان جشن آزادی کی تیاریاں بنگلہ دیش میں بھی جاری"
بھارت کو جلن تو ہورہی ہوگی، حسینہ واجد کا دور ختم شد۔ پاکستان سے محبت کا دور شروع۔🇵🇰#LoveIsland #INDvsENG pic.twitter.com/w9CrGuMpmf— zeeshan (@zeeshan60430926) August 5, 2025
مزید یہ بھی پڑھیں: لمبی چھٹیاں ختم، نئی پالیسی متعارف، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
