Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

روسی ریجن ریازن کی فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد ہلاک

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ روسی ریجن ریازن میں کی ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واقے میں 130 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ دھماکا فیکٹری میں ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہو ا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاؤڈر بنانے کی فیکٹری میں ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کچھ نہیں بتایا۔

مزید پڑھیں۔سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36 روپے کی کمی

یہ بھی پڑھیں