Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی کی خاتون وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کھلی کچہری کے دوران ایک شخص نے ان پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی سٹاف نے فوری طور پر حملہ آور کو حراست میں لیا اور تفتیش شروع کردی۔ حملہ آور کی شناخت گجرات کے رہائشی راجیش سکاریا کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کچھ کاغذات کے ساتھ وزیراعلیٰ کے قریب آیا اور بات کرنے کے دوران اچانک حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کمشنر ایس بی کے سنگھ کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک بڑی سیکیورٹی ناکامی ہے اور اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہوں گی۔

دوسری جانب بی جے پی کے سینئر رہنما ہریش کھرانہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز وزیراعلیٰ کا معائنہ کر رہے ہیں، یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ آیا اس کے پیچھے کوئی سیاسی سازش تو نہیں۔

بھارتی اپوزیشن کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔وزیراعظم یوتھ لون اسکیم 2025: درخواست دینے کا طریقہ جانیے

یہ بھی پڑھیں