Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقیں، بحرہند میں میزائل اور ڈرون داغے

تہران(نیوز ڈیسک)اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقیں کی گئیں۔

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے۔ جون میں ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جنگ 12 روز جاری رہی تھی، جنگ کے دوران امریکا نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

اسرائیل نے ایران کے دفاعی نظام اور بیلسٹک ہتھیاروں کے ذخائر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ دوبارہ حملوں کی صورت میں مزید طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم یوتھ لون اسکیم آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے!

یہ بھی پڑھیں