Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

یوکرین کے سابق وزیرفاع قاتلانہ حملے میں مارے گئے

کیف(انٹرنیشنل ڈسک)یوکرین کے سابق وزیرِ دفاعی کونسل اور اپوزیشن رہنما انڈری پرُوبی کو مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک شخص نے ہفتے کی دوپہر ان پر کئی گولیاں چلائیں اور فرار ہوگیا۔ پولیس اور دیگر ادارے ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام ادارے سرگرم ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑی لینااب خواب نہیں، ایم جی موٹرز نے سہولتوں کی بارش کر دی
انڈری پرُوبی یوکرین کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہ چکے تھے اور روسی اثر و رسوخ کے سخت مخالف سمجھے جاتے تھے۔ وہ 2014 میں قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری بھی رہے۔

سابق صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنے دوست کی ہلاکت کو ’یوکرین کے دل پر حملہ‘ قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مزیدپڑھیں:سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی، 417 میں سے 159 فیڈرز فعال

یہ بھی پڑھیں