Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

صدر ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام تبدیل کر کے محکمہ جنگ رکھ دیا

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا نام تبدیل کر کے ”ڈپارٹمنٹ آف وار“ رکھنے کا اعلان کردیاہے،یہ نام مذکورہ ادارے کے پاس دوسری جنگِ عظیم تک تھا، بعد میں حکام نے اس کا نام محکمہ دفاع رکھ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی فوج کو ری برانڈ کرنے کوشش ہے، اس سے قبل وہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک غیر معمولی فوجی پریڈ کی صدارت کر چکے ہیں اور انہوں نے ان فوجی اڈوں کے پرانے نام بھی بحال کر دیے ہیں جنہیں 2020 کی نسلی انصاف کی تحریک کے بعد تبدیل کر دیا گیا تھا۔

حکم نامے کے فوراً بعد پینٹاگون نے اپنے ہیڈکوارٹر آرلنگٹن (ورجینیا) میں سائن بورڈز تبدیل کردیے گئے، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے دفتر کے دروازے پر نیا سائن بورڈ ”سیکریٹری آف وار“ اور ان کے نائب اسٹیو فین برگ کے کمرے پر ”ڈپٹی سیکریٹری آف وار“ کے نام سے نصب کردیا گیا ۔

تقریبِ دستخط کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم تبدیلی ہے کیونکہ یہ جیتنے کے بارے میں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا نام زیادہ مناسب ہے، محکمہ جنگ دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا،اس حکم کے تحت وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس تبدیلی کو مستقل بنانے کے لیے ضروری قانونی اور انتظامی اقدامات تجویز کریں۔

مزید پڑھیں :نامور اداکارہ حبا بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں

یہ بھی پڑھیں