دوحہ(نیوز ڈیسک )اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا ہے، جس میں سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، امریکی امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کا کہنا ہے حملہ حماس کے عہدیداران پر کیا گیا۔
’رائٹرز‘ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مطابق منگل (9 اگست) کو دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کے رپورٹر باراک راوِد نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والا دھماکہ حماس کے عہدیداران پر کیا گیا، ایک عینی شاہد کے مطابق دارالحکومت کے کتارا ڈسٹرکٹ پر دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے قطر میں حماس کے عہدیداران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
❗️Israel BOMBS Qatar
Smoke rises as multiple explosions ROCK capital Doha
'Israeli official tells me explosion in Doha is an assassination attempt against Hamas officials' — Axios reporter Barak Ravid pic.twitter.com/3xEibsqOSl
— RT (@RT_com) September 9, 2025
مزیدپڑھیں:غزہ کے رہنے والے فلسطینی غزہ سےنکل جائیں، نیتن یاہو کی دھمکی


