دوحہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے دوحا میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی سرتوڑ کوششیں حماس کو ختم کیوں نہ کرسکیں؟
عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں 6 دھماکے سنے گئے ہیں، حماس قیادت دوحا میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں حماس کی سینیئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
قطر کی دارالحکومت دوحہ کے قطارا ڈسٹرکٹ میں متعدد دھماکے سنے گئے، جہاں دھوئیں کے بادل اڑتے دیکھے گئے۔ گواہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کیٹرنگ ایریا سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کا منظر سامنے آیا، اسرائیلی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ان حماس اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا جو اکتوبر 7 کے حملے کی منصوبہ بندی، اس جنگ کے انتظام و انصرام میں شامل تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو بھی اسرائیلی فوج نے فلسطین سے باہر حملے میں شہید کیا تھا، انہیں ایران میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ


