Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مہنگاترین نمک ،ایک کلو کی قیمت جان کر آپ بھی حیران ہونگے

دہلی (اوصاف نیوز)نمک ہر کھانے کا لازمی جز ہے اس کے بنا کوئی بھی ڈش مکمل نہیں، کچن کے دیگر مصالحہ جات کے مقابلے کم قیمت بھی نمک کو کچن کا سب سے سستا جز بناتی ہے ،عام سے بڑی مارکیٹ تک نمک کے ایک پیکٹ کی 20 سے 50 روپے تک ہے لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا نمک سنا ہے جس کی ایک کلو کی قیمت ہزاروں میں ہے بلکہ 30 ہزار روپے؟

جی ہاں ! آج کی اس رپورٹ میں ہم آپ کو دنیا کے مہنگے ترین نمک سے متعلق بتائیےگے۔

کورین بانس سالٹ
دنیا کا سب سے مہنگا نمک ’ کورین بانس سالٹ ‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے یہ نمک سفید رنگ کا ہوتا ہے تاہم اسے عام سمندری نمک کے برعکس منفرد طریقہ استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین نمک کی تیاری ک
تفصیلات کے مطابق اس نمک کی تیاری کیلئے سب سے پہلے سمندری نمک کو بانس کی لمبی لاٹھیوں میں بھر کر مٹی سے ڈھانپ دیا جاتا ہے جس کے بعد اس نمک کو بھٹی میں9 مرتبہ 800 ° C سے 1500 ° C کے درجہ حرارت پر بھونا جاتا ہے ، ہر بار بانس اور مٹی کی نئی تہوں سے بھرا جاتا ہے ۔

زیادہ گرمی کی وجہ سے نمک ٹھنڈا اور ٹھوس ہونے سے قبل پگھل کر مائع کی شکل اختیار کرلیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نمک کو تیار کرنے میں تقریباً 45 سے 50 دن لگتے ہیں۔
نمک کی خصوصیات
نمک کو زیادہ بھوننے کی وجہ سے اس کے اندر موجود معدنیات اور ادویاتی خواص طاقتور ہوجاتے ہیں اس نمک کے ضروری معدنیات میں آئرن، کیلشیئم، پوٹاشیم اور میگنیشیم شامل ہیں جو سمندری نمک میں شامل نہیں ہوتے۔

انہی تمام خصوصیات کی وجہ سے اس نمک کو دنیا کا مہنگا ترین نمک کہا جاتا ہے۔
قیمت کیا ہے؟
بھارت میں اس نمک کی قیمت 30000بھارتی روپے فی کلوگرام ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر ایک کلو نمک کی قیمت تقریباً 347 ڈالر سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی کانفرس کیلئے قطر روانہ

یہ بھی پڑھیں